حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جمعیت اہلحدیث کے مرکزی امیر پروفیسر علامہ ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت اہلحدیث سمیت مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا: پروفیسر علامہ ساجد میر نے تمام مسالک کے ساتھ مل کر اتحاد امت کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: پروفیسر علامہ ساجد میر کا سیاسی میدان خصوصاً متحدہ مجلس عمل، ملی یکجہتی کونسل اور ایوان بالا میں ہمیشہ مثبت کردار رہا۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: پروفیسر علامہ ساجد میر کی ملی و سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔









آپ کا تبصرہ