حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے ایک پیغام میں ہمسائیہ ملک افغانستان میں آنیوالے زلزلے سے ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا: قدرتی آفت کے سبب ہونیوالی تباہی و جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ دکھ اور اس مشکل گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ شریک ہیں۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: افغان عوام کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت و زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔









آپ کا تبصرہ