حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی نے پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا: پوپ فرانسس نے اپنے خطابات میں ہمیشہ شدت پسندی کی نفی کی۔
علامہ سید ساجد نقوی نے کہا: پوپ فرانسس کابین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کر دار نمایا ں رہا۔
قابل ذکر ہے کہ کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس خورخے ماریو برگولیو 88 سال کی عمر میں چل بسے۔ اس حوالے سے ویٹی کن سٹی نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے، وہ طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحت یاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے۔ 88 سالہ پوپ فرانسس کو 14 فروری کو سانس کی شدید تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔









آپ کا تبصرہ