جمعہ 9 مئی 2025 - 11:38
رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب

حوزہ/ ویٹیکن میں کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کا انتخاب کر دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کارڈینل رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب کر لیے گئے۔ ویٹیکن سٹی میں نئے پوپ کا انتخاب کم از کم 4 مرتبہ کی ووٹنگ کے بعد ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رابرٹ پری ووٹ تاریخ میں پہلے امریکی پوپ ہیں اور وہ پوپ لیو چہاردہم کہلائیں گے۔

رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب

رابرٹ پری ووسٹ 2023ء میں کارڈینل بنے، اس سے قبل وہ 2015ء سے 2023ء تک پیرو میں بطور بشپ کام کرتے رہے۔

گزشتہ ماہ پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد پوپ بننے والے 69 سالہ رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے 267ویں پوپ ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha