حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر دفتر آیۃ اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ نجف اشرف عراق کا تعزیتی پیغام۔ جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛
بسم الله الرحمن الرحيم
سلام و احترام و بعدہ
ہمیں گہرے دکھ کے ساتھ حبر اعظم بابا فرانسس بابا فاتیکان کے انتقال کی خبر ملی۔ جو روئے زمین کے بہت سے ممالک میں ایک بلند روحانی پیشوا سمجھے جاتے تھے اور دنیا کے مختلف ممالک میں امن وامان ، رواداری اور مظلومین، دبے کچلے لوگوں سے اظہار یک جہتی کے انفرادی کردار نے انکو پوری دنیا میں ممتاز بنا دیا تھا اسی وجہ سے ساری دنیا میں ان کو بہت احترام و اکرام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔
نجف اشرف میں مرجع اعلی کے ساتھ تاریخی ملاقات ایک اہم موقع تھا، کیونکہ دونوں فریقوں نے اس دور میں انسانیت کو درپیش بڑے چیلنجز پر قابو پانے کے لئے اللہ تعالیٰ اور اس کے پیغامات پر ایمان کے بنیادی کردار کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اخلاقی اقدار کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے پر امن و آمان باہمی کلچر کو فروغ دینے، تشدد اور نفرت کو مسترد کرنے اور مختلف مذاہب اور فکری رجحانات کے ماننے والوں کے درمیان حقوق کے تحفظ اور باہمی احترام پر مبنی لوگوں کے درمیان ہم آہنگی کے اقدار کو مستحکم کرنے کی کوششوں کو یکجا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
مرجع اعلیٰ نے اس دردناک مصیبت پر دنیا بھر میں کیتھولک چرچ کے پیروکاروں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے صبر اور تسلی کی دعا کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ انہیں اور پوری انسانیت کے لئے خیر، برکت اور امن عطا فرمائے جو اس کی وسیع رحمت کے مطابق ہو۔
(22/شوال/1446ھ) (4/21/2025)
دفتر آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی( دام ظلہ)- نجف الاشرف









آپ کا تبصرہ