۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
دیدار آیت الله سیستانی و پاپ

حوزہ/ پاپ فرانسس کے دفتر نے نجف اشرف میں آیت اللہ سید علی سیستانی سے ان کی ملاقات کے بعد ایک بیانیہ صادر کرتے ہوئے کہا کہ"یہ ملاقات پاپ فرانسس کے لئے فرصت تھی تاکہ وہ آیت اللہ سیستانی کا شکریہ ادا کر سکیں کیونکہ انہوں نے دہشت گردی کے مقابلے میں شیعہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ کمزور ترین اور مظلوم ترین انسانوں کے دفاع کے لیے بھی آواز اٹھائی"۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاپ فرانسس کے دفتر نے نجف اشرف میں آیت اللہ سیستانی سے ان کی ملاقات کے بعد بیانیہ صادر کیا ہے۔ اس بیانیے کا متن اس طرح ہے:

پاپ فرانسس نے آج صبح نجف اشرف میں آیت اللہ سید علی سیستانی سے 45 منٹ دورانیہ کی ملاقات کی۔

پاپ فرانسس نے اس ملاقات میں دینی فرقوں کے درمیان باہمی تعاون اور دوستی پر تاکید کی۔ تاکہ احترام متقابل اور گفتگو کے ذریعہ عراق، خطے اور پوری بشریت کی بھلائی کے لئے قدم اٹھایا جا سکے۔

اس بیانیہ میں مزید آیا ہے کہ "یہ ملاقات پاپ فرانسس کے لئے فرصت تھی تاکہ وہ آیت اللہ سیستانی کا شکریہ ادا کر سکیں کیونکہ انہوں نے دہشت گردی کے مقابلے میں شیعہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ کمزور ترین اور مظلوم ترین انسانوں کے دفاع کے لیے بھی آواز اٹھائی اور اس ملاقات نے یہ فرصت بھی مہیا کی کہ یہ بیان کیا جا سکے کہ بشریت کی زندگی بہت زیادہ مقدس ہے اور ملت عراق کے درمیان اتحاد کی اہمیت ناقابل انکار ہے"۔

پاپ فرانسس نے آیت اللہ سید علی سیستانی کے سامنے ان کی اجازت سے سرزمین عراق، مشرق وسطی اور پوری دنیا کے لئے صلح و آشتی اور بھائی چارے کے ہمراہ ان کے بہترین مستقبل کی دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .