حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ الازھر مصر شیخ احمد الطیب نے کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا کے عراق کے دورے کو شجاعانہ اقدام اور صلح و آشتی کا پیغام قرار دیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج میں لکھا:"میرے بھائی پاپ فرانسس کا عراق کا تاریخی اور شجاعانہ دورہ صلح و آشتی کا پیغام اور پوری ملت عراق سے یکجہتی کا اظہار ہے۔
شیخ الازہر نے مزید لکھا: بارگاہ خداوندی میں ان کی توفیقات اور انسانی بھائی چارے کے سلسلے میں ان کے اہداف کے حصول کے لیے دعا گو ہوں۔