۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
دیدار پاپ فرانسیس با آیت الله العظمی سیستانی

حوزہ/ عراقیوں الائنس کےسربراہ،سیدعمارحکیم نے،آیت اللہ العظمی سیستانی کےساتھ پوپ فرانسس کی ملاقات کو نجف اشرف اور ویٹیکن کے مابین تعلقات کی بہتری کیلئے ایک اہم ذریعہ قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقیوں الائنس کے سربراہ ، سید عمار حکیم نے ، آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے ساتھ ، دنیائے مسیحیت کے پیشوا پوپ فرانسس کی ملاقات کو ایک اہم اتفاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات سے نجف اشرف اور ویٹیکن کے مابین تعلقات کو تقویت ملےگی۔

انہوں نے بیان کیا کہ ہم پوپ فرانسس کے عراق کے تاریخی دورے کے منتظر ہیں، ہمیں امید ہے کہ اس دورے سے عراق میں امن ، محبت اور دوستی کی بنیادیں مضبوط اور مستحکم ہوں گی۔

عراقیوں الائنس کے سربراہ ،سید عمار حکیم نے ، آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے ساتھ ، دنیائے مسیحیت کے پیشوا پوپ فرانسس کی تاریخی ملاقات کو ایک اہم اتفاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات سے نجف اشرف اور ویٹیکن کے دنیا بھر میں مختلف مذاہب اور قبائل کے پیروکاروں کے مابین کردار کو تقویت ملے گی۔

سید عمار حکیم نے تمام سرکاری اور عوامی جماعتوں سےاس اہم دورے کے لئے مکمل طور پر تیار رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئےکہاکہ عیسائی عراق میں ادیان الہی کے ایک ستون ہیں ہم ان پر فخر کرتے ہیں اور دیگر عراقیوں کے ساتھ شہری حقوق اور عزت مندانہ زندگی کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .