۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
سید عمار حکیم

حوزہ/ عراقیوں الائنس کے سربراہ ، سید عمار حکیم نے بغداد میں سفارت کاروں پر حملے کی مذمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقیوں الائنس کے سربراہ، سید عمار حکیم نے بغداد میں سفارت کاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ کچھ افراد ذاتی مفادات کے حصول کیلئے عراق میں سفارت کاروں خاص طور پر بغداد کے گرین زون میں مجرمانہ اقدامات کا ارتکاب کر رہے ہیں اور اس کے خطرناک نتائج کی کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔

سید عمار حکیم نے مزید کہا کہ ان اقدامات سےعالمی رائے عامہ میں عراق کی ساکھ اور خودمختاری پر سوال اٹھائے جانے کے ساتھ آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔

عراقیوں الائنس کے سربراہ نے عراقی حکومت سے عراق میں موجود سفارت کاروں کو ضروری مدد فراہم کرنے اور ان اقدامات کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسز سے وابستہ میڈیا نے کل یہ اطلاع دی تھی کہ بغداد کے گرین زون اور الحارثیہ علاقے کی طرف تین راکٹ فائر کیے گئے تھے ، جنہیں السلام محلے سے فائر کیا گیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .