اتوار 28 فروری 2021 - 19:36
امریکہ کا شام کے متعدد علاقوں پر حملہ، شامی ذرائع ابلاغ

حوزہ/ شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کی اطلاع کے مطابق، امریکہ نے عراقی سرحدوں کے نزدیک مشرقی شام کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ نے عراقی سرحد پر مشرقی شام کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق،ابھی تک شام کی طرف سے فضائی حملوں کے بارے میں کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

پینٹاگون نے دعوی کیا ہے کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے عراق میں امریکی اہلکاروں پر حالیہ ایرانی حملوں کے جواب میں مشرقی شام میں ایران سے وابستہ فورسز پر بمباری کی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha