۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سرنگونی هواپیمای جاسوسی وابسته به اتئلاف متجاوزان سعودی

حوزہ/ انصار اللہ یمن نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے "حیس" میں سعودی جارحیت پسند اتحاد سے تعلق رکھنے والے جاسوس طیارے کو مار گرانے کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصار اللہ یمن نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے "حیس" میں جارحیت پسند سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے جاسوس طیارے کو مار گرانے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طیارہ دھماکا خیز مواد سے بھرا ہوا تھا۔

یمنی میڈیا کی اطلاع کے مطابق،سعودی جارحیت پسند اتحاد نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے "حیس" کے علاقے میں شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

یمنی فوجی ترجمان نے بھی گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی اتحاد کی طرف سے 158 خلاف ورزیوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاسوس طیاروں نے "التحیتا کے علاقے پر بمباری کی اور 13 دیگرجاسوس طیاروں نے حیس،المنظر، التحیتا،الدریھمی اور الفازہ شہروں کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .