۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
العميد يحيى سريع المتحدث باسم القوات المسلحة اليمنية

حوزہ/ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈ جنرل یحیی سریع نے کہا کہ میزائل اور فضائیہ کے یونٹ نے سعودی عرب کو 14 ڈرون اور 8 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈ جنرل یحیی سریع نے کہا کہ میزائل اور فضائیہ کے یونٹ نے سعودی عرب کو 14 ڈرون اور 8 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے ڈرون اور میزائل یونٹوں سے مل کر سعودی عرب کے اندر 10ڈرون صمد 3  اور ذوالفقار میزائلوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر جارحانہ آپریشن کیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ ان حملوں کے ذریعے سعودی عرب کی بندرگاہ پر واقع ارامکو کمپنی"رأس التنورہ"اور الدمام علاقے میں دیگر فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

جنرل یحییٰ سریع نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ یہ حملے ہمارے قانونی حقوق کا دفاع اور سعودی جارح اتحاد کے ذریعے بڑھتی ہوئی جارحیت اور غیر قانونی محاصروں کے رد عمل میں کئے جارہے ہیں۔ مزید کہا کہ جب تک سعودی جارحیت پسند اپنی جارحیت اور محاصرہ جاری رکھیں گے، سعودی عرب کو ایسے ہی بڑے پیمانے پر شدید ردعمل اور کاروائیوں کا سامنا رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .