جمعہ 5 مارچ 2021 - 12:21
امریکہ یمن میں صلح و امن نہیں چاہتا، رہنما انصار اللہ یمن

حوزہ/ تحریک انصار اللہ یمن کے رہنما ابراہیم العبیدی نے کہا: امریکہ صلح و امن کے لیے مذاکرات کی دعوت کے ذریعے منافقت کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک انصار اللہ یمن کے رہنما ابراہیم العبیدی نے کہا: امریکا یمنیوں کو صلح و آمن کے لیے مذاکرات کی دعوت دے کر منافقت کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: واشنگٹن چاہتا ہے کہ انصار اللہ ہتھیار ڈال کر سعودی عرب پر حملے بند کر دے لیکن سعودی عرب اپنی جارحیت جاری رکھے۔

انصار اللہ یمن کے رہنما نے مزید کہا: امریکہ یمن میں صلح و آشتی نہیں چاہتا بلکہ اس کا مقصد صرف انصار اللہ یمن کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha