۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
محمد علی الحوثی عضو شورای عالی سیاسی یمن

حوزہ / یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے سعودی اتحاد کی طرف سے جاری کی گئی جعلی فلم پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے گروہ ترجمہ کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے سعودی اتحاد کی طرف سے جاری کی گئی جعلی فلم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی یمن کے بارے میں جھوٹ بولتے ہیں جیسا کہ انہوں نے عراق کے بارے میں جھوٹ بولا تھا۔

انہوں نے کہا: امریکی فلم سے لی گئی میزائلوں کی جعلی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ جارح ممالک سات سال سے یمن کے خلاف اپنے فریب اور مکاریوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری طرف، یمنی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبد السلام نے کہا ہے کہ یہ جارح پسند سعودی اتحاد ایک رسوائی کے بعد دوسری رسوائی اورایک شکست کے بعد دوسری بڑی شکست سے دچار ہو رہا ہے اور اب یہ میڈیا کی جعلی فتوحات کے ذریعہ اپنے نقصانات کی تلافی کرنا چاہتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .