۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
محمد عبد السلام سخنگوی انصار الله یمن

حوزہ/ محمد عبدالسلام نے کہا: بے گناہ یمنی شہریوں پر سعودی اتحاد کے جارحانہ حملے انہیں کبھی بھی ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کر سکتے اور ان کی مرضی و اختیار کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے گروہ ترجمہ کی رپورٹ کے مطابق، انصار اللہ یمن کے ترجمان اور یمنی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ جناب محمد عبدالسلام نے صعدہ جیل پر سعودی جارح اتحاد کی بمباری پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: بے گناہ یمنی شہریوں پر سعودی اتحاد کے جارحانہ حملے انہیں کبھی بھی ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کر سکتے اور ان کی مرضی و اختیار کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹیوٹر پیج پر لکھا: یہ ہلاکتیں یمنی قوم کو ظالم جارحوں کے جرائم کے مقابلہ میں پوری طاقت اور اپنے تمام تر وسائل اور پوری طاقت کے ساتھ جواب دینے کا باعث بنتی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .