۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
آیت اللہ اعرافی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے یمن کی مظلوم قوم کے خلاف عبرانی، عرب اور مغربی قوتوں کے جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ علی رضا اعرافی نے عربی زبان میں اپنے ایک پیغام میں یمنی عوام کے خلاف جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔

ان کے اس بیانیہ میں آیا ہے کہ بے گناہ یمنی مردوں، عورتوں اور بچوں کے کا خون بہانا دشمنوں کے خوفزدہ ہونے کی علامت ہے اور اپنے گھروں میں انصار اللہ کے میزائلوں کا مزہ چکھنے کے بعد اپنے تئیں حوصلے بلند کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

ان کے بیان میں مزید کہا گیا: ہم بزدل دشمن کے مقابلے میں یمن کی مظلوم اور بہادر قوم کو استقامت کا درس دیتے ہیں اور آیۂ کریمہ "أُذِنَ لِلَّذِینَ یُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّـهَ عَلَیٰ نَصْرِهِمْ لَقَدِیرٌ" کی بنیاد پر ان وحشیانہ جرائم کے مقابلے میں صحیح وقت اور مقام پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے حق پر ہیں۔

آیت اللہ اعرافی نے مزید کہا: فتح مومنین کے ساتھ ہے اور یہ ایک الہی وعدہ ہے اور ہم یمن میں اپنے بھائیوں سے ثابت قدم رہنے کی تاکید کرتے ہیں کہ فتح آپ کے ساتھ ہے، ان شاء اللہ۔

حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حالیہ وحشیانہ جرائم میدان جنگ میں ان کی شکست کی علامت ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یمن کے مظلوم عوام پر سعودیوں اور اماراتیوں کا ظلم جلد ختم ہو جائے گا اور یہ ایک ناقابل انکار وعدۂ الہی ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے مزید کہا: ہم سعودی اور اماراتی جارحوں اور ان کے اتحادیوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ فرعون سے صدام تک سابقہ ظالموں کے انجام سے عبرت حاصل کرتے ہوئے ان کے انجام پر غور کریں کیونکہ وہ بھی اسی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ان کا انجام بھی ویسا ہی ہو گا۔

حوزہ علمیہ کے سرپرست نے آخر میں کہا: ہم دنیا کے تمام مفکرین، دانشوروں اور امت اسلامیہ کو یاد دلاتے ہیں کہ وہ مظلوموں کی مدد کے لیے اپنا فرض ادا کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .