۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حزب الله يدين التفجير الإرهابي الذي استهدف دمشق

حوزہ/حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں،سعودی امریکی جارحیت پسندوں کی جانب سے یمنی عوام کے ہولناک قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سعودی امریکی جارحیت پسندوں کی جانب سے یمنی عوام کے ہولناک قتل عام کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور سینکڑوں مرد و زن اور بچے زخمی ہوئے ہیں۔

حزب اللہ لبنان کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ وحشیانہ اور غیر انسانی جرائم، شیطانی قوتوں کی وحشیانہ اور درندگی روش کو ظاہر کرتا ہے اور ان جرائم سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ تمام انسانی، اخلاقی اور دینی اقدار سے محروم ہیں اور میدان جنگ میں اپنی شکست کی تلافی کے لئے کوشاں ہیں۔

حزب اللہ لبنان نے اس وحشیانہ اور ہولناک قتل عام پر دنیا کی خاموشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دنیا کے تمام آزادی پسندوں سے یمن کی مظلوم قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور اس جرم اور جارحین کی شدید الفاظ میں مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حزب اللہ نے کہا کہ یمن کی معزز قوم گزشتہ کئی سالوں سے بہت سی مشکلات اور تکالیف برداشت کر رہی ہے۔

ملت یمن طاقت کے ساتھ آگے بڑھ سکتی ہے اور ظالموں کو شکست سے دوچار کر کے نمایاں اور عظیم فتوحات حاصل کر سکتی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے آخر میں، یمنی عوام اور یمنی تحریک انقلاب کے قائد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .