۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
انصاراللہ کے ڈرونز کا ابوظہبی پر حملہ

حوزہ/ ابو ظہبی پر یمن کے حملے نے ایک بار پھر ایران کی قیادت میں مزاحمت کی تکنیکی طاقت کے مقابلے میں دنیا کی جدید ٹیکنالوجیز کی ناکامی کو ثابت کر دیا۔اس حملے نے متحدہ عرب امارات اور اس کے حامیوں کی ساکھ کو متزلزل کرنے کے علاوہ، اس ملک کی اسٹاک مارکیٹ کو بھی متاثر کیاہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یمن کے مزاحمتی گروپ انصار اللہ نے دو ہفتوں کے اندر متحدہ عرب امارات کو دوسرا بڑا جھٹکا دیا ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ یمن پر حملوں میں شامل متحدہ عرب امارات اپنے بڑے بحری جہاز کے انصار اللہ کے ہاتھوں ضبط کئے جانے کے صدمے سے ابھی ابر بھی نہیں پایا تھا کہ انصار اللہ کے ڈرونز نے ابو ظہبی کو نشانہ بنا کر عرب امارات کے حکمرانوں کی نیند اڑا دی ہے۔

متعدد UAV طیاروں نے ابوظہبی ایئرپورٹ کے فیول ٹینکوں پر بمباری کی ہے۔یمنی فضائیہ نے 1300 کلومیٹر کے فاصلے پر، متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے کئی مقامات کو 15ویں مرتبہ نشانہ بنایا ہے۔ بلاشبہ یہ کارروائی یمنی فوج کی تکنیکی اور آپریشنل طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔

متحدہ عرب امارات جدید ترین مغربی اور مشرقی دفاعی نظاموں سے لیس ہے۔ دوسرے لفظوں میں، اس کے پاس جدید ترین مغربی ٹیکنالوجی ہے لیکن وہ کسی بھی طرح اپنے ملک کو انصاراللہ فضائیہ کے حملے سے بچانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔

یمنی ڈرونز کی درستگی قابل تعریف ہے۔ ابوظہبی ہوائی اڈہ اور اس کا صنعتی علاقہ کامیاب حملوں کا نشانہ رہا ہے، جبکہ اماراتی ریڈار ان کی ڈرونز کی آمد کا سرے سے پتہ نہیں لگا سکے اسی لئے فضائی حملے کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ اماراتی الیکٹرانک جنگی نظام یمن کے ڈرونز کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

ابو ظہبی پر یمن کے حملے نے ایک بار پھر ایران کی قیادت میں مزاحمت کی تکنیکی طاقت کے مقابلے میں دنیا کی جدید ٹیکنالوجیز کی ناکامی کو ثابت کر دیا۔اس حملے نے متحدہ عرب امارات اور اس کے حامیوں کی ساکھ کو متزلزل کرنے کے علاوہ، اس ملک کی اسٹاک مارکیٹ کو بھی متاثر کیاہے۔

امارات کے شیخوں کو اس بات سے آگاہ رہنے کی ضرورت ہے کہ دبئی کو تجارتی اور سیاحتی مرکز بنانے کے لیے ہزاروں اربوں کی سرمایہ کاری اور برسوں کی کوششیں یمن کے میزائل اور ڈرونز حملوں کےنتیجے میں تھوڑے ہی عرصے میں ضائع ہو سکتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • شازیہ PK 19:25 - 2022/01/21
    0 0
    ایران زندہ باد ۔امریکہ اسرائیل سعودیہ مردہ باد یہ 3نوں دشمن خدا ہیں ناکامی ان کا مقدر ھے انشاء الله ۔