۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیخ همام حمودی رئیس مجلس اعلای اسلامی عراق

حوزہ/سپریم اسلامی اسمبلی عراق کے سربراہ شیخ ہمام حمودی نے یمن کے خلاف جاری سعودی اتحادیوں کی جارحیت اور قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سپریم اسلامی اسمبلی کے سربراہ شیخ ہمام حمودی نے ایک بیان میں یمن کے خلاف جاری سعودی جارح اتحادیوں کی جارحیت اور قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آزاد عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مظلوم یمنی قوم کی حمایت اور مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ یمنی قوم کو درپیش جارحیت، جنگی جرائم، محاصرہ اور عام شہریوں کو براہ راست نشانہ بنانا ، انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے اور یہ غیر قانونی جرائم، ہزاروں عام شہریوں کی شہادت اور عوامی املاک کی تباہی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

شیخ حمودی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ہم یمنی عوام کے ساتھ مذہبی، عرب اور انسان دوستی کی بنیاد پر کھڑے ہیں، مزید کہا کہ یمن کے خلاف جاری غیر قانونی جارحیت کے مقابلے میں عالمی برادری اور بین الاقوامی کمیٹیوں کی خاموشی حیران کن ہے۔

عراقی سپریم اسلامی اسمبلی کے اسپیکر نے یمنی عوام کی استقامت اور اپنی سرزمین پر حکمرانی کے حق پر یقین رکھنے میں ان کی مقاومت و مزاحمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آزاد عالمی طاقتوں سے یمنی عوام کی مدد کرنے اور اس جارحیت کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .