۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ جواد نقوی

حوزہ/ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ نے کہا کہ جارح قوتوں اور مظلومین میں فرق ہونا چاہئے جارح قوتیں سعودی عرب و اسکے اتحادی ہیں جو آئے روز یمن پر حملہ کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی سالہا سال سے یمن کا محاصرہ کیے ہوئے ہیں وہ لوگوں کو نظر نہیں آرہا ہے۔

یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کا یو اے ای کے حملہ پر لوگوں کے مذمت کرنے پر علامہ جواد نقوی نے کہا کہ کوئی بھی سربراہ مملکت جب بیان دیتا ہے تو اسے سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے جارح قوتوں اور مظلومین میں فرق ہونا چاہئے جارح قوتیں سعودی عرب و اسکے اتحادی ہیں جو آئے روز یمن پر حملہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہل یمن نے کسی ملک میں اپنی فوجیں نہیں اتاری بلکہ ان جارح قوتوں نے یمن کا محاصرہ کیا ہوا ہے اگر مذمت کرنی ہے تو اس وقت بھی کریں جب امارت سعودی عرب و اسکے اتحادی یمن کے مظلوم لوگوں پر حملے کرتے ہیں ان کے گھر مسمار کرتے ہیں۔آخر میں کہا کہ اہل یمن کی مذمت در اصل مظلوموں کی مذمت ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .