۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
الأحزاب اليمنية تدعو للاحتشاد بكل الساحات لإحياء يوم الصمود الوطني

حوزہ/ یمنی رہنماؤں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کو یمن کے خلاف فوجی جارحیت کا ذمہ دار قرار دیا اور جارح ممالک کو امریکی سازشوں پر عمل پیرا بتایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سعودی عرب نے 26 مارچ 2015 کو یمن کے خلاف اپنے پسماندہ حملوں کا آغاز کیا۔ یمنی اس دن کو قومی یوم مزاحمت کے طور پر مناتے ہیں۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کے مطابق، یمنی عوام نے کل صبح جارحوں کے مقابلے میں اپنی استقامت کے آٹھویں سال میں داخل ہونے کی مناسبت سے، ملک کے مختلف صوبوں میں ریلیاں نکال کر فوجی جارحیت کی مذمت کی اور جارحوں کے سامنے مزاحمت اور استحکام پر زور دیا۔اس رپورٹ کے مطابق، یمنی عوام نے اپنے ہاتھوں میں یمن کا پرچم اور انقلاب یمن کے سابق رہنما حسین بدرالدین اور موجودہ رہنما سید عبدالملک الحوثی کے تصویر کے بینر اٹھائے ہوئے تھے۔

یمنی رہنماؤں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کو یمن کے خلاف فوجی جارحیت کا ذمہ دار قرار دیا اور جارح ممالک کو امریکی سازشوں پر عمل پیرا بتایا۔یمنی عوام نے یمنی فوج اور رضاکار فورس کی میزائل و ڈرون یونٹوں سے جارح ممالک پر مزید ضربیں لگانے کی اپیل کی تاکہ یمن کا ظالمانہ محاصرہ ختم اور یمنی عوام کو مکمل فتح حاصل ہو۔

سعودی عرب امریکہ متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کی مدد سے 26 مارچ 2015 سے یمن کے خلاف جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔جارح سعودی حکومت کی جانب سے یمن کے مکمل محاصرے کے باوجود، یمنی فوج اوررضاکار فورسز کی دفاعی طاقت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .