۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علی اصغر خاجی

حوزہ/ ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی معاون برائے سیاسی امور نے یمن کے مظلوم عوام کے خلاف بمباری اور فوجی حملوں اور ان کے محاصرے کو بین الاقوامی اصولوں اور ضوابط کے منافی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے ان حملوں کے تسلسل کے روکنے کا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی معاون برائے سیاسی امور نے یمن کے مظلوم عوام کے خلاف بمباری اور فوجی حملوں اور ان کے محاصرے کو بین الاقوامی اصولوں اور ضوابط کے منافی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے ان حملوں کے تسلسل کے روکنے کا مطالبہ کیا۔یہ بات علی اصغر خاجی نے بدھ کے روز سویڈن کے نمائندے برائے یمنی امور کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع فریقین نے یمن کی تازہ ترین صورتحال اور کرونا کی بیماری کے پھیلنے سے پیدا ہونے والے مشکل حالات ، موجودہ مسائل کے حل کے طریقوں اور یمنی عوام کو کھانا اور طبی امداد بھیجنے کے ممکنہ طریقوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے یمنی یمنی مذاکرات کے ذریعے یمن میں جنگ کے خاتمے کے لئے سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ملاقات میں خاجی نے یمن کے مظلوم عوام کے خلاف بمباری اور فوجی حملوں اور ان کے محاصرے کو ایک غیر انسانی فعل اور بین الاقوامی اصولوں اور ضوابط کے منافی قرار دیا اور عالمی برادری سے اس اقدام کے تسلسل کے روکنے کا مطالبہ کیا۔

26 اپریل ، 2015 کو ، سعودی عرب کی سربراہی میں عرب ممالک کے اتحاد نے 'پُر عزم طوفان" کے نام سے ایک فضائی حملے کے ساتھ یمن میں تباہ کن جنگ کا آغاز کیا ، جس جارحیت اپنے چھٹے سال میں داخل ہونے جارہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .