۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حمله حزب الله

حوزہ/ حماس اسلامی مزاحمتی تحریک نے اسرائیلی حکومت سے منسلک علاقوں پر حزب اللہ کے راکٹ حملوں کا خیرمقدم کیا اور ان کی حمایت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس اسلامی مزاحمتی تحریک نے اسرائیلی حکومت سے وابستہ علاقوں پر حزب اللہ کے راکٹ حملے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ یہ حملہ صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان کی سرزمین پر حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

تحریک حماس نے ایک پریس بیان میں زور دیا: "قابضین کے خلاف مزاحمت اور اس کے جرائم اور جارحیت کا جواب دینا اقوام کا حق ہے۔"

اس بیان میں ، حماس نے مزاحمت اور لبنانی عوام کو سلام پیش کرتے ہوئے مزید کہا: "مزاحمت دشمن کی جارحیت کا جواب دیتی ہے اور دشمن کے مسلط کردہ مساوات کو توڑ دیتی ہے، اور بمباری کے مساوات کو بمباری کے جواب اور ظلم کے آغاز کے طور پر قائم کرتی ہے۔"

آخر میں، تحریک نے زور دیا: اس دشمن کے ساتھ تمام محاذوں پر جنگ تب تک جاری رہے گی جب تک کہ اس کی تباہی اور مقدس مقامات اور عرب اور اسلامی سرزمین کو غاصب قابضین کی غلاظت سے آزاد نہیں کیا جاتا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .