۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
گروه های فلسطینی

حوزہ/فلسطینی مزاحمتی تحریکوں نے ایک بیان میں، متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایک بیان میں، فلسطینی مزاحمتی تحریکوں نے متحدہ عرب امارات کی اسرائیل میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قابضین کے لئے ملت فلسطین اور مقامات مقدسہ کے خلاف مزید جرائم کا ارتکاب کرنے کے لئے عندیہ قرار دیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات کی یہ کارروائی قابضین کی خدمت  اور مقامات مقدسہ کے خلاف اس حکومت کی جارحیت کو جائز قرار دینے کے مترادف ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تحریکوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے والے عرب ممالک نے امت اسلامیہ کو قربان کردیا ہے اور وہ ہماری قوم کے حقوق اور اصولوں سے پیچھے ہٹ ہوچکے ہیں،ہماری ملت کے خلاف مسلسل جارحیت میں قابضین کے شریک ہیں اور متحدہ عرب امارات برائی اور شرارت کا سرچشمہ ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تحریکوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ اقدام زندہ اور آزاد اقوام کی علامت نہیں ہے،مزید کہا کہ مذموم اور غدار عرب کے ان اقدامات کو شکست دینے کے لئے  ایک وسیع عوامی تحریک کی ضرورت ہے اور مجرم صہیونیوں سے مقابلہ کرنے اور فلسطین کی آزادی کے لئے متحد ہوکر جدوجہد جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .