۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
نو منتخب ایرانی صدر

حوزہ/ فلسطینی مزاحتمی تنظیموں کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل سے آزادی تک فلسطین کی مدد جاری رکھیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تہران/ فلسطینی مزاحتمی تنظیموں کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل سے آزادی تک فلسطین کی مدد جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق،فلسطینی مزاحتمی تنظیموں کے رہنماؤں نے علیحدہ علیحدہ رابطوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق،فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیادہ النخالہ نے ایران کے نئے صدر کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انھیں ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

اسماعیل ہنیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے فلسطینیوں کے بے لوث مدد اور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سید ابراہیم رئیسی کو ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر انھیں مبارکباد پیش کی۔

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ نے زيادہ النخالہ نے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ رئيسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر تبریک اور تہنیت پیش کی۔

ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے بھی سیف القدس جنگ میں فلسطینی عوام کی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی تک ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .