حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی عوام کی جانب سے بھاری اکثریت کے ساتھ منتخب ہوئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے قم شہر میں آتے ہی روضۂ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا پر عرض ارادت و محبت پیش کرتے ہوئے حاضری دی اور حرم مطہر کے متولی آیت الله سیدمحمد سعیدی سے ملاقات اور اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
واضح رہے کہ صدر بننے کے بعد آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کا شہرِ انقلاب قم المقدسہ کی طرف یہ پہلا سفر ہے۔