۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
دیدار رئیس جمهور منتخب با آیت الله العظمی مکارم

حوزہ / آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے ایران کے صدر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہ تصور اشتباہ ہے کہ موجودہ صورت حال کی اصلاح ممکن نہیں۔ موجودہ اقتصادی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکتا ہے جیسا کہ اس جیسے مسائل میں خیال کیا جارہا تھا کہ ان کو نہیں سمجھایا جا سکتا ہے لیکن وہ مسائل سلجھ گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے شہر قم میں مدرسہ عالی امام کاظم (علیہ السلام) میں منتخب ایرانی صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے لوگوں کے معاشرتی مسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: لوگ موجودہ معاشی صورتحال سے ناراض ہیں۔ موجودہ صورتحال کے اسباب جاننے کے بعد اس کی اصلاح ہونی چاہئے۔

اس مرجع تقلید نے کہا: یہ تصور غلط ہے کہ موجودہ صورتحال کی اصلاح ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا: یہ صورتحال قابل اصلاح ہے جیسا کہ اس جیسے بعض دیگر مسائل میں خیال کیا جارہا تھا کہ ان کی اصلاح ممکن نہیں لیکن وہ مسائل بھی سلجھ گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .