۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
"سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ واضح اور صاف طور پر"

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین جناب سید ابرہیم رئیسی کے ایران کے نئے صدر منتخب ہونے پر یہ فرصت اور موقع فراہم ہوا ہے کہ آپ نئے منتخب ایرانی صدر کے ساتھ اپنے مشوروں، خدشات اور تجاویز کو شیئر کر سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین جناب سید ابرہیم رئیسی کے ایران کے نئے صدر منتخب ہونے پر یہ فرصت اور موقع فراہم ہوا ہے کہ آپ نئے منتخب ایرانی صدر کے ساتھ اپنے مشوروں، خدشات اور تجاویز کو شیئر کر سکتے ہیں۔

"سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ واضح اور صاف طور پر" («صریح و بی‌پرده با سید ابراهیم...») کے عنوان سے ایک کمپین شروع کی جا رہی ہے جس میں آپ ثقافتی، معیشتی، معاشرتی، آرٹ، داخلی پالیسی، خارجہ پالیسی سمیت کسی بھی دوسرے مسئلہ پر اپنی نظرات کو جسے آپ سمجھتے ہیں کہ نئے منتخب شدہ ایرانی صدر کو ان مسائل سے مطلع کرنا چاہئے، انہیں آپ صدر مملکت کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔

البتہ قانونی تصریحات یا نکات پر مشتمل پیغامات کو شائع نہیں کیا جائے گا لیکن #تمام شائع شدہ پیغامات یا غیر مطبوعہ پیغامات کو جناب رئیسی کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔

براہ کرم اس قومی کمپین میں حصہ لینے کے لئے اسی خبر کے نیچے اپنے کمنٹس اور تاثرات کو لکھ کر بھیجیں۔

نوٹ: تبصرہ پیش کرتے وقت ای میل یا اسی طرح اپنا پورا نام لکھنا ضروری نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .