۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیخ عبد الله جبری دبیر کل جنبش امت لبنان

حوزہ/تحریک امت لبنان نے عوام کی کثیر تعداد میں شرکت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے بے نظیر جمہوری انتخابات کے انعقاد پر رہبر انقلاب کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تحریک امت لبنان نے عوام کی کثیر تعداد میں شرکت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے بے نظیر جمہوری انتخابات کے انعقاد پر رہبر انقلاب کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کیا ہے۔

تحریک امت نے حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کی نمایاں کامیابی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اشارہ کیا کہ اس کامیابی نے ملت ایران اور اقوام عالم کے مابین روشن مستقبل کے لئے امید کوزندہ کیا ہے۔

تحریک امت لبنان نے مزید کہا کہ حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی مکمل انقلابی بیداری اور ثابت قدمی کے ساتھ استعمار اور صہیونیوں کی سازشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے مختلف میدانوں میں محور مقاومت کی مضبوطی اور فتح کا سبب بنیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .