حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یمنی اعلیٰ سیاسی کونسل کے ممبر محمد علی حوثی نے امریکہ کی جانب سے مقاومتی سائٹوں کی بندش پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدامات سے معلوم ہوتا ہے کہ ان سائٹوں کے پیغامات عالمی سطح پر پھیل چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان سائٹوں کو ہیک کرنے سے یہ بات واضح ہو گئی کہ آزاد ذرائع ابلاغ سے غاصب حکمران خوفزدہ ہیں، جبکہ یہ ظالم حکمران آزادی بیان کے جھوٹے دعویدار ہیں۔
محمد علی الحوثی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ان سائٹوں کی بندش سے جمہوریت اور اس کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہو گئے،کہا کہ امریکہ سائٹوں کو ہیک کر کے وسیع پیمانے پر مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔