اتوار 27 جون 2021 - 21:37
سربراہ وفاق المدارس شیعہ پاکستان کا رہبر انقلاب کے نام خط، کامیاب الیکشن پر ہدیہ تبریک

حوزہ/ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا: دشمن کی مختلف سازشوں اور اقتصادی دباؤ کے باوجود انتہائی شان و شوکت کے ساتھ صدارتی انتخابات کے تیرہویں دورے کا انعقاد ایران میں اسلامی اور انقلابی نظام کی بنیادوں کے مستحکم ہونے کی علامت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ اور حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے سرپرست آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کو لکھے گئے خط میں کامیاب الیکشن منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کی جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسمہ تعالی 

محضر مبارک رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ آقائے سید علی خامنہ ای دامت برکاتہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے آپ جناب اور ایران کی غیور قوم کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔
دشمن کی مختلف سازشوں اور اقتصادی دباؤ کے باوجود انتہائی شان و شوکت کے ساتھ صدارتی انتخابات کے تیرہویں دورے کا انعقاد ایران میں اسلامی اور انقلابی نظام کی بنیادوں کے مستحکم ہونے کی علامت ہے۔ حالیہ انتخابات کے نتیجے میں حوزہ علمیہ کے فرزند برومند جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کا حسن انتخاب بھی انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ اس موقع پر اپنی اور پاکستان کے تمام دینی مدارس کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ رب العزت آپ کا سایہ تادیر قائم و دائم رکھے ، نیز اسلامی نظام کو آپ کی رہبری اور امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی توجہات کے ذریعے روز بروز ترقی عطا فرمائے۔ آمین

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

حافظ سید ریاض حسین نقوی النجفی

رئیس وفاق المدارس الشیعہ پاکستان و سرپرستٰ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور پاکستان

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .