۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آغا جان حیدری

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین کے معاون سیکریٹری تنظیم سازی و تربیت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری بھائی چارگی، مہر ومحبت، اور آپس کے احترام میں بنیادی آئیڈیالوجی ایمان اور تربیت کی ہے لہذا ہمارے خوبصورت خطے کی سیر کے ساتھ دینی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا پیغام ہدیہ کے طور پر لیکر جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سکردو/ گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں کے نام اپنے پیغام میں مجلس وحدت مسلمین کے معاون سیکریٹری تنظیم سازی و تربیت آغامحمدجان حیدری نے کہا ہے کہ ہماراایک عظیم سرمایہ اورہماری ایک لازوال ثقافت ہے۔جسکی حفاظت کےلئے ہم ہر حد کو پار کرسکتے ہیں۔گلگت بلتستان کی مثالی ثقافت ،رواداری ،مہمہمان نوازی، احترام ، اور ایمان میں یہاں کے علماء کرام مبلغین اور دینی اداروں کا مثالی کردار ہے۔آج اگر گلگت بلتستان میں امن ہے تو یہاں کے علماء کرام کی محنتوں کا نتیجہ ہے۔

لہذا پاکستان اور بیرون پاکستان سے سیاحت کی غرض سے آنے والے سیاح حضرات سے گزارش ہے کہ ۔

1: حجاب اور پردہ اسلامی ثقافت کا حصہ ہے اور ہم مسلمان ہونے کے ناطے یہ ہماری پہچان ہے لہذا آپ اپنی ماں بہنوں اور فیملیز کیساتھ آتے وقت پردہ کی حفاظت کریں کیونکہ پردہ عورت کی زینت ہے اور عورت کی بے پردگی مرد کی بے غیرتی کی علامت ہے۔

2: تمام ہوٹل مالکان، انتظامیہ خصوصا کمشنر بلتستان سے گزارش ہے کہ مکمل ڈیٹا لئے بغیر کسی کو ہوٹل میں جگہ نہ دیں تاکہ غیر اخلاقی جرائم سے ہمارا علاقہ محفوظ رہ سکیں۔

3: سیاح حضرات مختلف باغات میں جاتے وقت درختوں کی شاخیں توڑنے سے گریز کریں۔

4: گلگت بلتستان کے لوگوں سے دین اور امن کا پیغام لیکر جائے ۔

ہماری بھائی چارگی، مہر ومحبت، اور آپس کے احترام میں بنیادی آئیڈیالوجی ایمان اور تربیت کی ہے لہذا ہمارے خوبصورت خطے کی سیر کے ساتھ دینی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا پیغام ھدیہ کے طور پر لیکر جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .