۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا فدا حسین ساجدی 

حوزہ/ جنرل سکریٹری مجمع طلاب شگر حوزہ علمیہ قم نے کہا کہ بلتستان کے مومنین بیرونی سیاحوں کے غیر مہذب رویہ اسلامی تہذیب کی پائمالی کبھی برداشت نہیں کریں گے لہذا تمام آنے والے سیاحوں سے سر زمین بلتستان میں آنے کے بعد اسلامی تہذیب و ثقافت کی مکمل  رعایت کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا فدا حسین ساجدی جنرل سکریٹری مجمع طلاب شگر حوزہ علمیہ قم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلتستان کی سرزمین امن کا گہوارہ اور اسلامی تہذیب و ثقافت کا مرکز ہے گرمیوں میں وہاں کے دلکش مناظر ،پاک صاف ہوا اور ٹھنڈے اور خوشگوار موسم کی وجہ سے پوری دنیا سے سیاح بلتستان کا رخ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلتستان والے مہمان نوازی میں اپنی مثال آپ ہیں لیکن وہاں کی اسلامی تہذیب وثقافت کے حوالے سے بہت حساس ہے اسی لئے اس کا لحاظ رکھنا سیاحوں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلتستان کے مومنین بیرونی سیاحوں کے غیر مہذب رویہ اسلامی تہذیب کی پائمالی کبھی برداشت نہیں کریں گے لہذا تمام آنے والے سیاحوں سے سر زمین بلتستان میں آنے کے بعد اسلامی تہذیب و ثقافت کی مکمل  رعایت کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .