۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تغسیل اموات کرونایی توسط طلاب جهادی استان فارس

حوزہ/ صوبہ فارس کے مدرسہ علمیہ کے شعبہ تہذیب و ثقافت کے نائب نے کہا کہ کورونا وائرس کی بیماری سے انتقال کر جانے والے مرحومین کے غسل، کفن اور دفن کے فرائض چھے مہینے کے دوران انجام دیئے گئے اور رضا کارانہ طور پر خدمت انجام دینے والے جہادی طلباء کے لئے اس سے مستفید ہونے کا ایک اچھا موقع تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیراز ایران سے ، رضا کارانہ طور پر کورونا کی وجہ سے اسپتالوں میں مرنے والے لوگوں کو غسل دینے والے علماء کرام کے اعزاز میں کل حرم مطہر سید علاءالدین حسین علیہ السلام میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔
حوزہ علمیہ فارس کے شعبہ تہذیب و ثقافت کے نائب اور کورونا سے نمٹنے میں سرگرمیاں سرانجام دینے والے حجت الاسلام میثم ھمائی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج رضا کار اور جہادی علمائے کرام کے اعزاز میں یہ چوتھی تقریب تھی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی بیماری سے انتقال کر جانے والے مرحومین کے غسل، کفن اور دفن کے فرائض چھے مہینے کے دوران انجام دیئے گئے اور رضا کارانہ طور خدمت انجام دینے والے جہادی طلباء کے لئے اس سے مستفید ہونے کا ایک اچھا موقع تھا۔
حوزہ علمیہ صوبہ فارس کے شعبہ تہذیب و ثقافت کے نائب نے اس بات کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ حوزہ علمیہ کا اب بھی اس بیماری سے مرنے والے افراد کے غسل و کفن پر مکمل کنٹرول ہے ، لیکن اب  میونسپلٹی ادارے نے اپنے ذمے میں لیا ہے۔

تقریب کے آخر میں رضا کار اور جہادی طلباء اور علماء کو اعزاز سے نوازا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .