۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
News ID: 362981
3 اکتوبر 2020 - 14:40
پیغام قرآن کانفرنس

حوزہ/ پروگرام میں معروف علماء کا خطاب جبکہ ھادی ایجوکیشن کے طلبا حفظ کے جوہر دکھائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہر دور میں، ہر موسم میں ہر زاویے سے خدمت قرآن عشق رسول(ص) و آل رسول(ع) سے مودت کی سب سے بڑی دلیل ہے ۔ قرآنی معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرتے ہوے انجمن خادمان قرآن کی عظیم کاوش سے اک پور نور پیغام قرآن کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے مورخہ 25 اکتوبر 2020 ڈی جی خان میں تمام عاشقان و دوستان قرآن و اھلبیت اس نورانی روحانی اور قرآنی پروگرام میں شرکت فرما کر اپنے قلوب کو قرآن سے تعلیمات قرآن سے  مانوس فرمائیں ۔

پروگرام میں معروف عالم قرآنی حافظ حیدر نقوی اور دیگر علما کرام قرآن کی اہمیت پر خطاب کریں گے جبکہ ہادی ایجوکیشن اسلام آباد کے نوجوان حفاظ کرام حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔

ڈیرہ غازی خان میں پیغام قرآن کانفرنس کا اہتمام

مذکورہ پروگرام پچیس اکتوبر کو مسجد ا امام بارگاہ شہزادہ علی اصغر ڈیرہ غازی خان میں منعقد کیا جارہا ہے جسمیں عاشقان و قرآن و اہل بیت کو شرکت کی دعوت دی گیی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .