۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حجت الاسلام حسن رحیمی

حوزہ/ مدرسہ امام خمینی ارومیہ شہر ایران کے مدیر حجت الاسلام رحیمی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شہداء کی یاد دلوں کو زندہ کرتی ہے ، کہا کہ شہداء حقیقی انقلابی تھے اور ہمیں چاہیے کہ شہداء کی راہ کو روشن خیالی کے ساتھ جاری رکھیں اور انقلاب اسلامی کی وضاحت کرتے ہوئےلوگوں کو انقلابی بنائیں اور خدا کے دین کو زندہ رکھے ہوئے خدا کے ذکر اور ولایت کے دفاع کو برقرار رکھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے کے روز ارومیہ شہر ایران میں منعقدہ یاد شہدائے طلباء اور علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام حسن رحیمی نے کورونا وائرس کے دوران اس کانفرنس کے انعقاد کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اس سال شہدا کی یادصحت کی تمام ہدایتوں کے مطابق منائی جائے گی اور ہمارا شہداء کی یاد کے انعقاد پر اصرار کرنے کی وجہ یہ ہے کہ شہداء کی یاد کو زندہ رکھنا اور خود کو تذکر دلانا ہے،علمائے کرام اور شہداء کے ساتھیوں کے بیانات کو عوامی سطح تک منتقل کرنا ہے  اور جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ شہداء کی یاد کو زندہ رکھنا شہادت سے کم نہیں ہے۔

 مدیر مدرسہ علمیہ امام خمینی (رح) نے کہا کہ اس طرح کے اجتماعات کے انعقاد کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ دلوں کو زندہ کرنے والی واحد چیز شہداء کی یاد ہے اور انقلابی اور جہادی شہداء کے مشن کو معاشرے میں واضح طور پر بیان کیا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شہداء حقیقی انقلابی تھے ، مزید کہا کہ شہداء حقیقی معنوں میں انقلابی تھے جن کی دنیا سے کوئی دلچسپی نہیں تھی اور اگر آج کوئی کرپشن کرتا ہے تو شہداء کی یاد میں منعقدہ مجالس انہیں یاد دلاتی ہیں کہ ایسے انقلابی شہید تھے ہمیں انہیں اپنا رول ماڈل بنانا چاہیے ۔

حجت الاسلام حسن رحیمی نے کہا کہ آج ہمیں چاہیے کہ شہداء کی راہ کو روشن خیالی کے ساتھ جاری رکھیں اور انقلاب اسلامی کی وضاحت کرتے ہوئےلوگوں کو انقلابی بنائیں اور خدا کے دین کو زندہ رکھے ہوئے خدا کے ذکر اور ولایت کے دفاع کو برقرار رکھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .