پیر 28 ستمبر 2020 - 18:07
مصر، اخوان المسلمین کے رہنماؤں کی جائیداد ضبط کرانے کیلئے مقدمہ درج

حوزہ / مصر میں دہشت گردی سے متعلق املاک کی "تحفظ اور ضبط کمیٹی نے ایک مقدمہ درج کیا ہے جس میں مصری عدلیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مرحوم مصری صدر محمد مرسی اور 89 دیگر افراد کے ورثاء کی جائیداد ضبط کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر میں دہشت گردی سے متعلق املاک کی "تحفظ اور ضبط کمیٹی نے ایک مقدمہ درج کیا ہے جس میں مصری عدلیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مرحوم مصری صدر محمد مرسی اور 89 دیگر افراد کے ورثاء کی جائیداد ضبط کریں کہ ان میں جماعت اخوان المسلمین کے رہنما محمد بدیع اور اس کے نائب خیرت الشاطر شامل ہیں۔

درخواست میں وزیر انصاف ، ادارہ برائے رجسٹری املاک کے سربراہ اور سنٹرل بینک کے سربراہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مجرموں کی جائیداد کو حکومت کے حوالے کریں۔

درخواست میں سابق مصری صدر محمد مرسی کے ورثاء کا حوالہ دیا گیا ہے ، ان میں ان کی اہلیہ "نجلاء علی محمود"سمیت چار بیٹے اور دیگر چار 88 افراد شامل ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha