حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی سابق صدر "امیل لحود" نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دہشت گردی کے منصوبے اور اس کے سرپرستوں نے کبھی بھی لبنانی تہذیب و تمدن کو نہیں بدلا ، مزید کہا کہ آج ، دہشت گردوں کو اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے کھلی فضا میسر آئی ہے اور وہ ایک چوراہے پر پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے مختلف گفتگوؤں اور قومی موقف کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے مذموم منصوبے کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، اور فرقہ واریت کو فروغ دینے والی گفتگوؤں سے باز رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر ، ہم نے جنگی تجربات اور اسرائیلی سازشوں اور اسرائیل کی خدمت کرنے والے امریکی مفادات سے سبق نہیں سیکھا۔
سابق لبنانی صدر نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے لبنانی فوج کے شہداء کو سلام پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی خاطر اپنی جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی اور بہتر عمل نہیں ہے۔
لحود نے کہا کہ ہمارا دہشت گردوں کے ساتھ یہ پہلا مقابلہ نہیں ہے،ہم گذشتہ بیس سالوں سے "جرود الضنیہ" خطے میں ان کے ساتھ برسر پیکار ہیں ، ہم نے اس وقت بھی ان کو سخت شکست دی اور آج بھی شکست سے دوچار ہیں۔ ہم اس جنگ کو لبنان کی پوری سرزمین کو ان کی غلاظت،جرائم اور وحشیانہ اقدام سے پاک کرنے تک جاری رکھیں گے۔