حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحادی عسکریت پسندوں نے آج اتوار کے روز مغربی یمن کے صوبہ الحدیدہ کے الحوک شہر کو توپ خانے کی گولوں کا نشانہ بنایا، ابتدائی اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس حملے میں ایک بچی اور ایک خاتون شہید جبکہ دیگر تین یمنی خواتین زخمی ہوگئیں۔
یادرہے کہ حال ہی میں عین الانسیانہ انسانی حقوق کے مرکز نے یمن پر 2000 دن کے مسلسل حملوں کے دوران سعودی اتحاد کے جرائم کے اعداد و شمار جاری کیے۔
مذکورہ مرکز نے اعلان کیا کہ اس عرصے کے دوران شہداء اور زخمیوں کی تعداد 43181 ہوگئی ہے، شہدا کی تعداد 16978 ہے جن میں 3790 بچے اور 2381 خواتین شامل ہیں اسی طرح زخمیوں کی تعداد 206203 تک جاپہنچی ہے جن میں 4089 بچے اور 2780 خواتین ہیں۔