۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
یمن پر عرب اتحاد کی جارحیت، 4 ہزار بچوں سمیت 18 ہزار افراد جاں بحق

حوزہ/ انسانی حقوق و ترقی کے مرکز عین الانسانیہ نے یمن پر سعودی اتحاد کی دو ہزار چھے سو روزہ جارحیت کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صنعا/ یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت میں 4 ہزار بچوں سمیت 18 ہزار افراد شہید ہوگئے۔ انسانی حقوق و ترقی کے مرکز عین الانسانیہ نے یمن پر سعودی اتحاد کی 26 سو روزہ جارحیت میں ہوئے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردئے۔ سعودی عرب نے امریکی حمایت اور متحدہ عرب امارات و چند دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ 2015 سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، جارحیت میں 46 ہزار 374 افراد شہید اور زخمی ہوئے جن میں سے 17ہزار 775 افراد شہید اور 28 ہزار 599 زخمی ہوئے ۔شہدا میں 4 ہزار 28 بچے شامل ہیں 4 ہزار 599 بچے زخمی ہوئے ۔

رپورٹ کے مطابق 1307 مرد شہید ہوئے ہیں اور 21 ہزار 91 دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس دوران 2 ہزار 440 عورتیں شہید اور 2193 زخمی ہوئیں. سعودی اتحاد نے یمن کے پندرہ ہوائی اڈوں، سولہ بندرگاہوں، 342 بجلی گھروں، 614 مواصلاتی مراکز،2 ہزار 185 پانی کے ذرائع اور ڈیم، 2095 سرکاری تنصیبات اور 6 ہزار 827 پلوں اور راستوں کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران 5 لاکھ 90 ہزار 770 مکانات، 1662 مساجد، 182 تعلیمی مراکز، 376 سیاحتی مراکز، 413 اسپتالوں اور طبی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .