۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان

حوزه/ سید قاسم شمسی نے لاہور میں طلبہ کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مشرق و مغرب میں دنیا ظلم و ستم سے بھر ی ہوئی ہے اور بشریت ظلم و ستم سے تنگ آچکی ہے، یمن میں نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید قاسم شمسی نے لاہور میں طلبہ کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مشرق و مغرب میں دنیا ظلم و ستم سے بھر ی ہوئی ہے اور بشریت ظلم و ستم سے تنگ آچکی ہے یمن میں نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے آل سعود امریکہ کی حمایت کے سائے میں یمنی مسلمانوں کو اپنی بہیمانہ اور مجرمانہ کارروائیوں کا نشانہ بنائے ہوئے ہے بربریت اور جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں بےگناہ مسلمان شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے۔

دورحاضر میں اسلامی دنیا مشکلات کا شکار ہے اور سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ مشکلات کے اسباب نہیں جانے جاتے یمن سمیت بہت سے ممالک آج بھی جنگ اور بھوک و افلاس کا شکار ہیں اب تک 85ہزار یمنی بچے شہید ہوچکے ہیں.

 یمن میں ہر گھنٹے ایک بچہ بھوک کی وجہ سے مر جاتا ہے۔ بچوں کی موت کا ایک اہم سبب بھوک اور ناقص غذا ہے جو مرغن اور لذیذ لقموں سے پر تر و تازہ سعودی شہزادوں کی دین ہے لیکن بدقسمتی سے اسلامی ممالک نے یمن میں جاری اس انسانیت سوز ظلم پہ چپ سادھ رکھی ہے یمن پر آل سعود کی ایسی وحشیانہ جارحیت جاری ہے جسکی دنیا میں مثال نظر نہیں آتی۔

اس ظلم و جارحیت کے دوران شہریوں کے قتل عام اور وبائی امراض میں مبتلا کرنے کے آل سعود کوئی اور کارنامہ انجام نہیں دے سکا۔یمنی عوام حقیقی عاشق رسول (ص) ہیں روز ولادت حضرت محمد (ص)پہ یمن میں جم غفیر اس بات کی عملی دلیل ہے کہ وہ غیور مسلمان ہیں اور اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔آل سعود کی یمن میں بربریت کے باوجود فتح یمنی عوام کی ہوگی اورامریکہ سمیت تمام اتحادیوں کو عبرت ناک شکست ہوگی.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .