۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ڈاکٹر عذرا پیچو

حوزہ؍ پاکستان کے صوبہ سندھ کی وزیر صحت نے علم پر مبنی میدان میں ایران کی نمایان پیشرفت کا حوالہ دیتے ہوئے ان کمپنیوں اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان قریبی تعلقات پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؍ پاکستان کے صوبہ سندھ کی وزیر صحت نے علم پر مبنی میدان میں ایران کی نمایان پیشرفت کا حوالہ دیتے ہوئے ان کمپنیوں اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان قریبی تعلقات پر زور دیا۔

یہ بات وزیر صحت سندھ محترمہ ڈاکٹر عذرا پیچو ہو نے تہران میں 11ویں انوٹیکس نمائش کے دورے کے موقع پر خبری نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے صحت اور طب کے شعبے میں ایرانی علم پر مبنی کمپنیوں کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو ایران کی کامیابیاں منتقل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے نمائش کے سب سے دلچسپ حصے کو ڈی 8 سے متعلق پویلین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے علم پر مبنی کئی شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے ایران نے آٹھ اسلامی ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے ضروری حالات پیدا کرکے ان ممالک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .