۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ اسد اقبال زیدی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا ہے کہ پشاور کے قصہ خوانہ بازار کوچہ رسالدار میں جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا ہے کہ پشاور کے قصہ خوانہ بازار کوچہ رسالدار میں جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: حکومت پشاور میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرے۔

اپنے ایک بیان میں صدر ایس یو سی سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت ایک بار پھر سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔

انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پشاور واقعہ میں ملوث دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور حقائق منظر عام لائے جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .