۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ اسد اقبال زیدی

حوزہ / صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ نے کہا: سیالکوٹ میں دوران مجلس اسلام و ملک دشمن دہشتگرد گروہ کی جانب سے ذاکر اہلبیت علیہ السّلام نوید عاشق (بی اے) پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ علامہ اسد اقبال زیدی نے معروف ذاکر اہلبیت علیہم السلام نوید عاشق (بی اے) پر جان لیوا حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ہم اس افسوسناک واقعے کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت اور انصاف فراہم کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتل کے سہولت کاروں کو بے نقاب کرتے ہوئے حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔

انہوں نے کہا: ملک اس وقت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ ایسے میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی یہ کاروائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا: اگر سیالکوٹ میں اس سے پہلے ہونے والے واقعات پر مناسب کاروائی کرتے ہوئے شرپسندوں کو لگام دی جاتی تو عین ممکن ہے کہ یہ واقعہ رونما نہ ہوتا۔

انہوں نے آخر میں کہا: ہم شہید نوید عاشق کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .