۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مجمع علمائ

حوزہ/ پاکستان میں شیعہ مسجد کے اندر ہوئے اس دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس ہولناک و اندوہناک المیہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ شیعوں پر ہورہے ظلم و ستم کا سلسلہ روکا جائے ،پاکستان میں شیعوں پر ہو رہے مظالم نا قابل برداشت ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علماء وواعظین پوروانچل ہندوستان نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ یہ جان کر سخت دلی صدمہ ہوا کہ آج بروز جمعہ پاکستان میں صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشا ور کے قصہ خوانی بازار میں کوچۂ رسالدار میں واقع شیعہ جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران زوردار خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں قریب ۱۰۰نمازی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

خبروں کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا، خودکش حملہ آور نے پولیس پر فائرنگ کی اور مسجد میں داخل ہو گیا جس کے بعد وہ منبر تک پہنچ گیا جہاں اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔خبروں کے مطابق دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران ہوا۔

حملہ آوروں نے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، جنہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 1 پولیس اہل کار شہید، جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

مجمع علماء وواعظین پوروانچل ہندوستان کے جملہ ارکان مولانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املومبارکپور، مولانا ناظم علی واعظ سربراہ جامعہ حیدریہ خیرآباد مئو ،مولانا مظاہر حسین محمدی پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور، مولانا شمشیر علی مختاری پرنسپل مدرسہ جعفریہ کوپا گنج مئو، مولانا سید سلطان حسین پرنسپل جامعہ امام مھدی اعظم گڑھ،مولانا سید صفدر حسین زیدی پرنسپل جامعہ امام جعفر صادق ؑ جونپور،مولانا محمد محسن جونپوری پرنسپل وثیقہ عربی کالج فیض آباد،مولانا رئیس حیدر واعظ جلال پوری مدیر و پرنسپل حوزہ ٔ علمیہ جامعہ امام الصادق ؑ کریم پور جلال پورامبیڈکر نگر،مولانا منہال رضا قمی استاد جامعہ حیدریہ خیر آباد مئو،مولانا سید ضمیر الحسن ا ستاد جامعہ جوادیہ بنارس،مولانا سید محمد عقیل استاد جامعہ ایمانیہ بنارس، مولانا کاظم حسین منیجر مدرسہ حسینیہ بڑا گاؤں گھوسی مئو،مولانا تنویر الحسن امام جمعہ و جماعت شہرو ضلع غازی پور،مولا نا جابر علی قمی زنگی پوری امام جمعہ و جماعت پارہ ضلع غازی پور،مولانا محمد مہدی حسینی استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور،مولانا کرار حسین اظہری استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور، مولانا عرفان عباس امام جمعہ و جماعت شاہ محمد پور مبارکپور،مولانا سید حسین جعفر وہب امام جمعہ و جماعت سیدواڑہ محمدآباد گوہنہ مئو،مولانا سید محمد مہدی استاد جامعہ امام مھدی اعظم گڑھ،مولانا ڈاکٹر مظفر سلطان ترابی صدر آل یاسین ویلفیر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ مبارکپور، مولانا عارف حسین قمی مبارکپوری،مولانا جاوید حسین نجفی مبارکپوری،مولانا غلام پنجتن مبارکپوری،صدرو القلم ویلفیر اینڈ ایجو کیشنل ٹرسٹ مبارکپور، مولانا محمد رضا ایلیا سرپرست ادارہ تحقیقی مشن مبارکپور،مولا شبیہ رضا قمی مبارکپوری امام جمعہ و جماعت شکار پور بلند شہر، مولانا مہدی حسن واعظ جلال پوری،مولانا اکبر علی واعظ جلال پوری امام جمعہ و جماعت میران پور اکبر پور امبیڈکر نگر، مولانا محمد ظفر معروفی استاد مدرسہ بقیۃ اللہ جلال پورامبیڈکر نگر،،مولانا ظفرالحسن فخرالافاضل جلال پوری جنرل سکریٹری آل انڈیا شیعہ سماج دہلی،مولانا سید عترت حسین واعظ اعظمی استاد جامعہ ناظمیہ لکھنو،مولانا نسیم الحسن استاد مدرسہ جعفریہ کوپاگنج مئو،مولانا مظاہر انور مدرس اعلیٰ مدرسہ امامیہ املو ،مولانا غلام باقر خان رنّو جونپور استاد جامعہ امام مھدی اعظم گڑھ،مولانا مرغوب عالم عسکری استاد جامعہ ایمانیہ ناصریہ جونپور،مولانا سید ذوالفقار حیدر امام جمعہ و جما عت شیولی اعظم گڑھ،مولانا مظفر نقی معروفی پیشنماز مسجد آل نبی ؐ حسینی باغ مبارکپور،مولانارضوان المعروفی پورہ معروف مئو،مولانا ثقلین حیدر صدرالافاضل سمند پور ی ،مولانا عون محمد املوی نجفی، مولانا محمد اعظم املوی قمی،مولانا محمد شاہد ریاضی مبارکپوری ،مولانا محمد مہدی املوی قمی ،مولانا محمد اسلم معروفی،مولانا سید یاسین حسین عابدی غازی پوری ،مولانا ناظم علی صدرالافاضل کوپاگنجی وغیرہ۔

پاکستان میں شیعہ مسجد کے اندر ہوئے اس دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس ہولناک و اندوہناک المیہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ شیعوں پر ہورہے ظلم و ستم کا سلسلہ روکا جائے ،پاکستان میں شیعوں پر ہو رہے مظالم نا قابل برداشت ہیں۔ مسجد کے اندر نماز جمعہ کے دوران حالت نماز میں ہوئے حالیہ خود کش دھماکے کے سبب شہید ہونے والے نمازیوں کی دردناک شہادت پر شہداء کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں ۔اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں ۔اور شہیدوں اور زخمیوں کے متعلقین و لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ خداوند عالم بحق محمد وآل محمد علیہم السلام سب کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔آمین۔

سوگوار:

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا ابن حسن املوی واعظ

رکن مجمع علماء وواعظین پوروانچل،ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .