۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مسجد کا افتتاح

حوزہ؍آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہٖ کا فرمان ہے:جس نے اللہ کے لیے مسجد بنائی، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ویسا ہی گھر بناتا ہے۔( متفق علیہ) انھیں فضائل و مناقب کی بنیاد پر آج موضع بڑاگاؤں ضلع جونپورمیں مسجد کا افتتاح عمل میں آیا۔ مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے حجة الاسلام مولانا رضا عباس خان مولانا مرغوب عالم مولانا معراج حیدر خان مولانا عزمی عباس مولانا باقر رضا آصف مولانا اعجاز محسن مولانا دلشاد حسین خان نمایندہ نجفی ہاوس ممبیٔ مولانا محسن گھوسوی  مولانا شوکت نرواری موجود رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؍جس طرح ارواح جسم کے فناہونے کے بعد بھی محفوظ رہتی ہیں، اسی طرح دنیا کے ختم ہونے کے بعد بھی مساجد باقی رہیں گی اور ان کی جگہیں ایک دوسرے سے ملا کر ایک کردی جائیں گی۔ رسول اللہ(ص) نے ارشاد فرمایا’’قیامت کے دن ساری زمین ختم کردی جائیں گی ،مگر مساجد باقی رہیں گی، تمام مساجد ایک دوسرے کے ساتھ ضم کرکے یکجا کردی جائیں گی‘‘۔(مجمع الزوائد)اللہ تعالیٰ نے مسجد کی نسبت اپنی جانب کرتے ہوئے اس کے تقدس وعظمت پر مہر لگادی، فرمایا :مسجدیں اللہ ہی کی ہیں، پس اس میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو نہیں پکارو۔(سورۃ الجن) ایک جگہ ارشاد فرمایا : مسجدوں کی تعمیر وہی کرتے ہیں ، جن کا ایمان اللہ پر اور قیامت کے دن پر ہے اورنماز کی پابندی کرتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اوراللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے، پس امید ہے کہ ایسے لوگ کامیاب ہوجائیں ۔(سورۃالتوبہ)

مساجد اسلامی معاشرے کی دینی ، سیاسی ، معاشرتی ، اخلاقی، رفاہی قیادت کا مرکز ہیں۔ دنیا کی ظلمتوں میں اسلام ہدایت کا نور ہے اور مساجد وہ چراغ ہیں، جہاں سے یہ نور اپنی کرنوں سے معاشرے کے گوشے گوشے کو منوّر کرتا ہے ۔ مساجد کی حیثیت اسلامی معاشرے میں دل کی ہے، جہاں سے علم و ہدایت کا خون معاشرے کی رگوں میں پہنچتا ہے ۔ مسجد معاشرے میں اسلام کے زندہ ہونے کی علامت ہے ۔

مساجد چونکہ دنیا کی بقاء اور اس کے امن واستحکام کے لئے ضروری ہیں، اسی لئے اللہ تعالیٰ نے مساجد کی تباہی اور اس کی ویرانی کی سازش کرنے والوں کو روئے زمین کا سب سے بڑا ظالم قرار دیا۔ارشاد باری تعالیٰ ہے :وہ شخص سب سے بڑا ظالم ہے جو اللہ کی مسجدوں میں ذکر کرنے سے لوگوں کو روکے اور اس کی ویرانی کی کوشش کرے۔(سورۃ البقرہ)

اگر اسلامی ریاستیں موجود ہیں تو مساجد کی تعمیراور انتظام کی ہر ذمہ داری ریاست کی ہوگی۔ اسلامی ریاست کی غیر موجودگی میں یہ ذمہ داری علاقے کے مسلم افراد کی ہے کہ وہ مسجد کی تعمیر کا انتظام کریں اور اسے مطلوبہ بنیادوں پر قائم رکھنے کی کوشش کریں۔

مساجد جس طرح افضل العبادات یعنی نماز کی ادائیگی کی جگہ ہے ،اسی طرح مسلمانوں کے اجتماعی نظام کا عظیم مرکز بھی ہے، مساجد کے اجتماعی نظام سے بڑھ کردنیا میں کوئی نظام ممکن بھی نہیں ،ان ہی وجوہات کی بناء پر مسجدوں کی تعمیر اور اسے آباد کرنا ایمان کی علامت قرار دیا گیا اوراس کی تعمیرپر جنت کا وعدہ کیا گیاہے۔

آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہٖ کا فرمان ہے:جس نے اللہ کے لیے مسجد بنائی، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ویسا ہی گھر بناتا ہے۔( متفق علیہ) انھیں فضائل و مناقب کی بنیاد پر آج موضع بڑاگاؤں ضلع جونپورمیں مسجد کا افتتاح عمل میں آیا۔ مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے حجة الاسلام مولانا رضا عباس خان مولانا مرغوب عالم مولانا معراج حیدر خان مولانا عزمی عباس مولانا باقر رضا آصف مولانا اعجاز محسن مولانا دلشاد حسین خان نمایندہ نجفی ھاوس ممبیٔ مولانا محسن گھوسوی مولانا شوکت نرواری موجود رہے۔

موضع بڑاگاؤں ضلع جونپورمیں مسجد کا افتتاحموضع بڑاگاؤں ضلع جونپورمیں مسجد کا افتتاح

موضع بڑاگاؤں ضلع جونپورمیں مسجد کا افتتاحموضع بڑاگاؤں ضلع جونپورمیں مسجد کا افتتاحموضع بڑاگاؤں ضلع جونپورمیں مسجد کا افتتاحموضع بڑاگاؤں ضلع جونپورمیں مسجد کا افتتاحموضع بڑاگاؤں ضلع جونپورمیں مسجد کا افتتاحموضع بڑاگاؤں ضلع جونپورمیں مسجد کا افتتاح

موضع بڑاگاؤں ضلع جونپورمیں مسجد کا افتتاحموضع بڑاگاؤں ضلع جونپورمیں مسجد کا افتتاح

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .