۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
محمد علی نجفی

حوزہ/ مرحوم رحلت کر جانا جامعۃ الامام امیر المومنین (ع) نجفی ہاؤس کے لئے ایک عظیم نقصان ہے، مرحوم نے کرونا کے دور میں بھی درس و تدریس کو جاری رکھا، گزشتہ دنوں مرحوم کی بینائی کمزور ہو گئی تھی لیکن اس کے باوجود اپنے حافظہ کے بدولت درس و تدریس میں مشغول تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کے سانحہ ارتحال پر جامعۃ الامام امیر المومنین (ع) نجفی ہاؤس کے پرنسپل حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد علی عابدی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم نہایت ہی دلسوز، مہربان، طلبہ دوست اور بہترین استاد تھے۔

تسلیت نامہ کچھ اس طرح ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون

حجۃ الاسلام والمسلمین آقای محمد علی نجفی، جنہیں آج مرحوم، طالب ثراہ یا رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہوئے آنکھیں رو رہی ہیں اور دل گریہ کر رہا ہے، جامعۃ الامام امیر المومنین نجفی ہاؤس کے وہ واحد استاد تھے جو روز اول سے اس مدرسہ میں خدمات انجام دے رہے تھے اور اس مدرسہ سے وابستہ رہے، آپ نہایت ہی دلسوز، مہربان، طلبہ دوست اور بہترین استاد تھے، مرحوم کو عربی زبان میں مہارت حاصل تھی، اور انہیں کی بدولت حوزہ علمیہ کے طلاب میں عربی بولنے اور لکھنے کی توانائی رکھتے ہیں، آپ با اخلاق، متقی، پرہیزگار اور مدرسہ کے حق میں بہت ہی دلسوز تھے، آج تک کسی بھی طالبعلم کو مرحوم کے سلسلے میں شکایت کا موقع نہ ملا۔

مرحوم درس کے معاملے میں وقت کے بہت پابند تھے اور ہر عنوان سے طلاب کا خیال رکھتے تھے، ایسا ذمہ دار استاد اور اپنی ذمہ داریوں کو کما حقہ پورا کرنے والا نہیں ملے گا، مرحوم نہایت ہی خوش خط تھے، عربی زبان پر تسلط حاصل تھا، مرحوم نے عربی زبان کورس کے لئے مدرسہ میں کئی کتابیں ترتیب دی تھیں، جو اس وقت بھی مدرسہ کے نصاب میں شامل ہیں۔

مرحوم کا چلے جانا جامعۃ الامام امیر المومنین (ع) نجفی ہاؤس کے لئے ایک عظیم نقصان ہے، مرحوم نے کرونا کے زمانے میں بھی درس و تدریس کو جاری رکھا، گزشتہ دنوں میں مرحوم کی بینائی کمزور ہو گئی تھی لیکن اس کے باوجود اپنے حافظہ کے بدولت درس و تدریس میں مشغول تھے۔

کچھ دنوں پہلے مرحوم سے سری نگر میں ملاقات ہوئی تو ہم درس کے متعلق سوال کیا تو کہنے لگے کہ آنکھوں میں تکلیف کی بدولت درس نہیں دے سکتے تو ہم نے کہا کہ ہم آپ کو یوں چھوڑ نہیں سکتے تو مرحوم بہت خوش ہوئے اور ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔

اس وقت مرحوم کا جانا ہم سب کے لئے ایک عظیم نقصان ہے، خدا وند متعال ان کو ائمہ معصومین علہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور امام زمانہ (عج) کی شفاعت نصیب فرمائے، اور ان کے تمام طلاب عزیز کو اس عظیم اور غمناک موقع پر صبر عنایت فرمائے۔ آمین

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

سید احمد علی عابدی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .