۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مولانا عابد رضا باسٹوی

حوزہ/ مولانا عابد رضا باسٹوی بہترین مدرس تھے، مرحوم نے خدمت دین میں اپنی پوری زندگی وقف کردی تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام مولانا علی حیدر فرشتہ سرپرست مجمع علماء و خطباء حیدرآباد نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ نہایت افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے کہ مولانا عابد رضا نقوی باسٹوی کا انتقال ہوگیا ہے ۔ مولانا عابد رضا باسٹوی بہترین مدرس تھے ۔ انہوں نے خدمت دین میں اپنی پوری زندگی وقف کردی تھی۔

انہوں نےتعلیم کاآغاز نجف اشرف سے کیا کیونکہ آپ کی ولادت نجف اشرف میں ہوئی تھی ۔ اس کے بعد ہندوستان کے مختلف مدارس میں بھی تعلیم حاصل کی۔مدرسہ جوادیہ بنارس میں زیر تعلیم رہ کر نجم الافاضل کی سند حاصل کی اسی کے ساتھ بنارس ہندو یونیور سٹی سے بی اے کی ڈگری بھی حاصل کی ۔

ان کی تدریسی خدمات ایک طویل عرصہ پر مشتمل ہیں ۔ انہوں نے ایک عرصے تک مدرسہ امیر المومنین نجفی ہاوس ممبئی میں تدریس کی ۔تقریباً ۷؍سال تک حوزۃ المہدی ؑ حیدرآباد دکن میں تدریس کی ۔اسی طرح سید المدارس امروہہ میں تدریس کے فرائض بحسن و خوبی انجام دئیے۔

مولانا عابد رضا نقوی کے انتقال پر ہم مجمع علماء و خطباء کی جانب سے مرحوم کے جملہ لواحقین و متعلقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔ مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا گو ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .