۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید محمد قیصر

حوزہ/ استاد جامعۃ الامام امیرالمومنینؑ نجفی ہاوس ممبئی نے کہا کہ ہمیں عمل کرتے وقت سوچ لینا چاہئے کہ یہ ہمارے اعمال امام زمانہ (عج) کے سامنے پیش ہوں گے، لہذا ہم اپنے اعمال سے اپنے آپ کو امام زمانہ ؑ کا حقیقی عاشق ثابت کریں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی ولادت با سعادت کے موقع پر چھولان اوڑی کشمیر میں انجمن ناصران امام مہدی کی جانب سے جشن کا انعقاد کیا گیا ۔

پندرہ شعبان حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی تاریخ ولادت باسعادت کی مناسبت سے شبِ ولادت محفل جشن کا پروگرام مسجد ابوطالبؑ چھولاں میں منعقد ہوا جس کا آغازتلاوت قرآن کریم سے ہوا ، تلاوت کے بعد متعدد شعراء نے امام زمانہ (عج) کی بارگاہ میں اشعار اور قصیدے پیش کئے۔

اس محفل نورانی میں مہمان خصوصی استاد جامعۃ الامام امیرالمومنینؑ نجفی ہاوس ممبئی حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد قیصر بھی شریک ہوئے اور حاضرین و زائرین کو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اعمال امام زمانہ ؑ کے سامنے پیش ہوتے ہیں لہذا عمل کرتے وقت سوچ لینا چاہئے کہ یہ عمل امام زمانہ ؑ کے سامنے پیش ہوں گے، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اعمال سے اپنے آپ کو امام زمانہ ؑ کا حقیقی عاشق ثابت کریں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .