حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تشکل شهید عارف الحسینیؒ کی جانب سے برادران کیلئے برادر سید محسن رضا کشمیری کے گھر ولادت باسعادت حضرت صاحب العصر والزمان عجل الله تعالى فرجه الشریف کی مناسبت سے جشنِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، تلاوت کا شرف برادر ذیشان حیدر نے حاصل کیا۔ ان کے بعد برادر ذوہیب عباس بھٹی، برادر قاسم رضا ہندی، برادر محسن رضا کشمیری، برادر ظفر عباس معروفی اور برادر سخاوت علی نے منقبت خوانی و شعر خوانی کا شرف حاصل کیا۔
جشن کی تقریب سے کلیدی خطاب حجة الاسلام و المسلمین قبلہ حافظ غلام کبریا خان نے کیا۔ دوران جشن اس محفل نورانی کے شرکاء کی پذیرائی کی گئی اور آخر میں جشنِ میلاد کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔
جشن کی اس تقریب کی نظامت کے فرائض مسؤل تشکل برادر سید علی جعفر شمسی و رکن مجلس نظارت برادر محسن رضا کشمیری نے انجام دیئے۔
اسی طرح خواہران کے لئے برادر علی عباس بھٹی کے گھر میلاد امام زمان عج کی مناسبت سے جشن کا اہتمام کیا گیا اور آخر میں کیک کاٹا گیا اور لنگر تقسیم کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ